سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلیوٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز پر ہر پاکستانی کو ناز ہے ، بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور آلہ کاروں کا انجام موت ہے ۔