سٹی 42 : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کے گاؤں حسین کوٹ میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پولیس اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے حسین کوٹ میں کارروائی کے دوران 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو شاباشی دی۔
بلاول بھٹو نے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ، انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے حسین کوٹ آپریشن میں شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آزاد کشمیر پولیس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں ۔