آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد ہلاک 

آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد ہلاک 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شدید گرج چمک کے ساتھ تھر میں بارش کا سلسلہ جاری،مٹھی سے درگاہ فقیر پاربرھم پر پیدل جانے والے قافلے پر آسمانی بجلی گرنے سے 6 نوجوان ہلاک ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر تھرپارکر لال ڈنو منگی کے مطابق مٹھی سے درگاہ فقیر پاربرھم پر پیدل جانے والے قافلے پر آسمانی بجلی گر گئی، بجلی گرنے سے تین نوجوان ہلاک ہو گئے اور 3 ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ موقع پر ہلاک ہونے والوں میں وویک لوہانو،سنتوش کمار اور گووند سونی شامل ہیں، جبکہ پانچ افراد زخمی بھی ہوئے، ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کو مٹھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے 5 افراد میں سے 3 زخمی ہسپتال میں فوت ہوئے ہیں، ہسپتال میں دم توڑنے والوں میں ویلو کولہی،لالو کولہی اور بھلجی شامل ہیں۔

 واضح رہے کہ شدید گرج چمک کے ساتھ تھر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔