ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبا نےمیٹرک، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کاشیڈول مستردکردیا

طلبا نےمیٹرک، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کاشیڈول مستردکردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا آزر نور)میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا نے فزیکل امتحانات کا شیڈول مسترد کر دیا، طلبا سڑکوں پر نکل آئے،گورنر ہاوس کے باہر مظاہرہ کیا اور مال روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق گورنر ہاوس کے باہر مال روڈ پر سراپا احتجاج طلبا کا مطالبہ ہے کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کیے جائیں،مظاہرین نے سڑک کو دونوں اطراف ٹریفک کے لئےبند کیا اور شدید نعرے بازی کی،طلبا کا کہنا تھا کہ آن لائن کلاسز سے امتحانات کی تیاری نہیں ہو سکتی، حکومت مزید وقت دے اور امتحانات ملتوی کیے جائیں۔

مزید پڑھئے: میٹرک، انٹر کے امتحانات کب ہونگے؟این سی او سی نےبڑااعلان کردیا
اے سی سٹی فیاض احمد نے طلباء سے مذاکرات کیے اور صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی جس پر طلبا نے احتجاج ختم کیا،ان کا کہناتھا کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو دوبارہ احتجاج کریں گے،طلبا کے احتجاج کے باعث مال روڈ پر ٹریفک کی روانی تعطل کا شکار رہی۔

واضح رہے کہ کروڑوں مالیت کی پریکٹیکل کاپیوں کی اشاعت پر انکوائری مکمل ہوگئی،محکمہ اینٹی کرپشن نے پریکٹیکل کاپیوں کی انکوائری کی،جماعت نہم اوردسویں کےامتحانات پر پاپندی کے باوجود کاپیاں چھپوائی گئیں، پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈکی جانب سےکاپیاں چھپوائی گئیں،بورڈ کے تحت 25 کروڑ 24 لاکھ کی کتابوں کی اشاعت پر محکمہ اینٹی کرپشن کی انکوائری کی۔

بورڈ نے نویں اور دسویں جماعت کے طلبا کے لئے 28 لاکھ پریکٹیکل کاپیوں کی اشاعت کی،رواں سال میٹرک میں پریکٹیکل امتحانات پر پاپندی کے باوجود کاپیاں چھپوانے پر اینٹی کرپشن کو درخواست جمع کرائی گئی۔

دوسری جانب این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں یہ اعلان کیاگیا کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات 23 جون سے 29 جولائی تک لیے جائیں گے، صوبے 31 مئی سے کلاسز شروع کرسکتے ہیں۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer