ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اور معروف ٹک ٹاک جوڑی نے شادی کرلی

ایک اور معروف ٹک ٹاک جوڑی نے شادی کرلی
کیپشن: Marriage
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹک ٹاک کی ایک اور معروف جوڑی ایم جے احسن اور ڈاکٹر مدیحہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

 ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر تین ملین سے زیادہ فالوورز رکھنے والی ڈاکٹر مدیحہ خان نے اپنے قریبی دوست اور ٹک ٹاک پر 2.6 ملین فالوورز کے ساتھ دلچسپ انداز میں اداکاری کرنے والے محمد احسن شفقت سے گزشتہ روز نکاح کیا۔دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تقریب کی تصاویر شیئر کیں اور مداحوں کو اپنے رشتے کے بارے میں بتایا۔

نکاح کی تقریب میں ٹک ٹاک جوڑی ذوالقرنین اور کنول آفتاب سمیت ربیکا خان و دیگر نے بھی شرکت کی۔

اس سے قبل ڈاکٹر مدیحہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈھولکی کی دلکش تصویریں اور ویڈیوز بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جس میں انہوں نے پیلے رنگ کا جوڑا پہن رکھا ہے۔ 

دونوں  ٹک ٹاک اسٹارز کے مداح اور قریبی ساتھی ان کیلئے مبارکبادیں اور نیک خواہشات کا اظہارکررہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer