ادکارہ میرا کی ٹک ٹاک پر انٹری، ویڈیوز وائرل

Meera
کیپشن: Meera
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں بچوں سے لے کر بڑوں تک ہر کوئی ٹک ٹاک کے بخار میں مبتلا ہے، ٹک ٹاک نے ایسے بے شمار لوگوں کو اپنا ہنر دکھانے کا موقع فراہم کیا جنھیں شاید کوئی جانتا تک نہ تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ان میں سے کئی افراد راتوں رات سٹار بن گئے، اب فلمسٹار اور سیاستدان بھی ٹک ٹاک جوائن کررہے ہیں،دو روزقبل اداکارہ عائزہ خان نے ٹک ٹاک پر انٹری دی تھی اور آج  لولی وڈ کی صف اول کی  اداکارہ میرا نے  ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

اداکارہ نے ٹک ٹاک پر لیجنڈری اداکار عرفان خان کی فلم ’لائف آف پائی‘ کے ڈائیلاگ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کالی ساڑھی پہن رکھی ہے۔ عرفان خان کہتے ہیں کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ آخر میں سب کچھ جانے دینے کا نام ہی زندگی ہے، سب سے زیادہ تکلیف تب ہوتی ہے جب آپ کو الوداع کہنے کا وقت نہیں ملتا۔‘ انہوں نے ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’خدا حافظ‘ لکھا۔

اداکارہ نے اپنی یہ ویڈیو انسٹاگرام پر بھی شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ انسٹاگرام پر میرا  گاہے بگاہے اپنی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، انہوں نے اپنی ایک ویڈیو میں جویریہ سعود کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے سال 2003 اور 2004 میں بھارت کا دورہ کیا تھا اور ان کی پہلی بالی وڈ فلم ’نظر‘ 2005 میں ریلیز ہوئی تھی، اس کے بعد میرا نے بالی وڈ کی دوسری فلم ’کسک‘ میں بھی کام کیا تھا جو سال 2006 میں ریلیز ہوئی تھی، میرا کی آخری فلم باجی تھی جو خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکی تاہم ان کے مداح ابھی بھی انہیں فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer