ویب ڈیسک: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کی طبیعت شدید ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کروادیا گیا۔
مایا علی کی ہسپتال کے بیڈ سے مریضوں کا لباس زیب تن کئے اور ماسک پہنے ایک تصویر فائزہ ثقلین نے شیئر کی ہے۔انسٹاگرام اسٹوری پر فائزہ ثقلین نے مایا کی ناسازی طبیعت کے حوالے سے تو کچھ نہیں بتایا مگر ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ دوسری جانب اداکارہ نے خود بھی اپنے اکاؤنٹ سے اپنی طبیعت کے حوالے سے کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی ہے۔
View this post on Instagram
اس سے قبل گزشتہ برس بھی مایا علی نے گلے کا کالر لگائے اور ہاتھ میں چائے کا کپ تھامے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے زندگی سے متعلق اپنے تجربے سے کچھ یوں آگاہ کیا تھا کہ جیسے انہوں نے کسی بڑی بیماری کو شکست دی ہو۔اداکارہ مایا علی کا کہنا تھا کہ زندگی ایک بار ملتی ہے، اسے بھرپور طریقے سے جینا چاہیے۔
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا بتایا تھا کہ اُن کی زندگی میں بہت کچھ حیرت انگیز بالکل غیر اتفاقی طور پر ہوا، گزشتہ ماہ کے دوران پیش آنے والی زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا بھرپور طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی، اس عرصے میں زندگی نے انہیں بہت کچھ سکھایا اور بہت سے چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور انہیں قبول کرنے کا حوصلہ ملا۔مایا علی نے کہا تھا کہ میں ان تمام لوگوں کی شکرگزار ہوں جو میرے ساتھ اس مشکل کے وقت کھڑے تھے اور جنہوں نے مجھے دعاؤں میں یاد رکھا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ کہ خاص طور پر میں گھر والوں اور مداحوں کی شکرگزار ہوں جو میرے چہرے پر دوبارہ مسکراہٹ لے کر آئے۔