تحریک انصاف کی اہم شخصیات میں کورونا وائرس کی تصدیق

تحریک انصاف کی اہم شخصیات میں کورونا وائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)تحریک انصاف کےایک اور رکن اسمبلی کورونا کا شکار ہوگئے،قومی اسمبلی کے رکن ملک کرامت کھوکھر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جبکہ میاں جمشید الدین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ملک کرامت کھوکھر بھی کورونا کا شکار بن گئے، ملک کرامت کھوکھر نے مقامی ہسپتال سے کورونا کے دو ٹیسٹ کرائے،دوسری رپورٹ مثبت آنے کے بعد رکن اسمبلی گھر میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔دوسری جانب  پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے میاں جمشید الدین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔میاں جمشید الدین کے ایک بیٹے اور گارڈ میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔میاں جمشید الدین نوشہرہ سے ایم پی اے منتخب ہوئے ۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز نے عوام میں خوف وہراس پھیلا دیا ہے,ملک میں آج کورونا سے مزید 51 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1334 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 64028 تک پہنچ گئی ہے۔وفاقی حکومت کے تحت وزارتوں محکموں اور ڈویژنز میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو گیا، وزارتِ صنعت و پیداوار اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بھی مزید افسران میں تشخیص ہو گئی، ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

 وفاقی حکومت کے تحت وزارتوں محکموں اور ڈویژنز میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو گیا، دیگر ملازمین میں  وائرس کی تشخیص کے بعد آج ایک خاتون اسسٹنٹ بھی کورونا کا شکار ہوگئی ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق 2 ملازمین کی ٹیسٹ رپورٹس ابھی آنا باقی ہیں،عملہ نے ڈویژن کی ایڈمنسٹریشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سیکشن کی نااہلی کی وجہ سے زائد المعیاد ہینڈ واش لگا دیے گئے ہیں جن کی معیاد 31دسمبر 2019 تھی۔عملہ نے فیس ماسک کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب وزارت صنعت و پیداوار کے ایک سینئر جوائنٹ سیکریٹری اور دو سیکشن آفیسرز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق نیاز محمد سئنیر جوائنٹ سیکریٹری، عبد الرافع سیکشن آفیسر اور ثمرین خان سکیشن آفیسر کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزارت صنعت و پیداوار کے آفس فرسٹ اور سیکنڈ فلور بلاک اے اور بلاک ڈی کے فرسٹ اور فیفتھ فلور پاک سیکریٹریٹ بند کر دیے گئے اور ملازمین کو گھر پر رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer