ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سجاول: دریائے سندھ میں کشتی اُلٹ گئی، 1 شخص لاپتہ

سجاول: دریائے سندھ میں کشتی اُلٹ گئی، 1 شخص لاپتہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سجاول کے گاؤں یعقوب منارو کے قریب دریائے سندھ میں تیز ہواؤں کے باعث کشتی الٹ گئی، لاپتہ چار افراد میں سے تین کی لاشیں مل گئیں۔  

مقامی پولیس کے مطابق کشتی میں سوار افراد مزدوری کے بعد اپنے گاؤں واپس جا رہے تھے کہ کشتی الٹ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ کشتی میں 16 افراد سوار تھے، جن میں سے 12 افراد اپنی مدد آپ کے تحت دریا سے نکل آئے۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاپتہ چار افراد میں سے تین کی لاشیں مل گئیں۔ 50 سالا حبی اور 26 سالا مسماۃ شان سمیت 22 سالا نوجوان عیسن کی لاشیں پانی سے نکال لی گئیں، مزید لاپتہ ایک شخص حبیب اللہ کی تلاش تاحال جاری ہے۔ 

ریکسیو آپریشن میں مقامی افراد کے ساتھ پاک نیوی کے جوان بھی حصہ لے رہے ہیں۔اس کے علاوہ جائے حادثہ پر صوبائی وزیر محمد علی ملکانی، ڈی سی سجاول زاہد حسین رند، ایس ایس پی سجاول علینہ راجپر بھی موجود ہیں۔