(طیب سیف) وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل بانی پی ٹی آئی کے بیٹے نے گفتگو کی جسے وفاقی حکومت نے تنازعہ بنایا، وفاقی حکومت بانی کے بیٹے کی گفتگو کو غلط رنگ دے رہی تھی،وفاقی جعلی حکومت کو سمجھنے کے لئے بھی گفتگو کا ترجمہ کروایا ہے ،ایک گفتگو کو لیکر جی ایس پی پلس کے ساتھ جوڑ کر غلط بیانی کی جا رہی ہے ۔
وزیر اعلی کے پی کے نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفتگو کا اردو ترجمہ کروایا ہے، وفاقی جعلی حکومت کو سمجھنے کے لئے بھی گفتگو کا ترجمہ کروایا ہے ،ایک بیٹے کا باپ کے لئے جزبہ تھا اس بیٹے کا جس کا کسی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ایک بیٹے کا جو باپ کے لئے تشویش ہوتی ہے اسکا اظہار اس نے کیا،ایک گفتگو کو لیکر جی ایس پی پلس کے ساتھ جوڑ کر غلط بیانی کی جا رہی ہے ،جی ایس پی پلس کو لیکر یورپی یونین نے پاکستان کے ساتھ معاہدے کئے ہیں ،قاسم خان نے تین دن گفتگو کی لیکن پاکستان میں جمہوریت کا بیڑہ 70سال سے غرق کیا گیا ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ جب 8 فروری الیکشن میں ووٹ چوری کئے تو یہ جمہوریت پر حملہ تھا،پاکستانی قوم نے ایک سو سی نشتیں دے کر بتایا کہ بانی پی ٹی آئی ہمارے وزیراعظم ہیں ،کے پی کے سے ہٹ کر ہر جگہ جعلی حکومت کو مسلط کیا گیا ،جی ایس پی پلس سے اگر پاکستان کو نکالا جاتا ہے تو یہ اس جعلی حکومت کے ہی کرتوت کی وجہ سے ہے ،پاکستان تحریک انصاف گزشتہ تین سالوں سے پاکستان میں احتجاج سمیت جمہوری آزادیوں پر سوال اٹھا رہی ہے ،بچوں پر کیسز ڈال دئیے جاتے ہیں بڑوں کو برہنہ کر کے مارا جاتا ہے ،سندھ میں ممبران صوبائی اسمبلی کو مارا اور صحافیوں کی زبان بند کی گئی ،معید پیر زادہ اور عمران ریاض کو اٹھایا گیا زبان بند کی، ارشد شریف کو مارا گیا ۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ پاکستان میں اظہار رائے ہونی چاہیے لیکن جعلی حکومت کے خلاف بولنے پر اٹھا لیا جاتا ہے ،ہمارے بنیادی انسانی حقوق میں بولنا آتا ہے لیکن ہم ہر مقدمات کروائے جاتے ہیں، پاکستان میں اظہار رائے ہونی چاہیے لیکن جعلی حکومت کے خلاف بولنے پر اٹھا لیا جاتا ہے ،ہمارے بنیادی انسانی حقوق میں بولنا آتا ہے لیکن ہم ہر مقدمات کروائے جاتے ہیں ، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی آنکھ میں اب تکلیف ہے اور انکی صحت سے ناروا سلوک کیا جا رہا ہے،قاسم خان پاکستان میں نہیں ہے تو یہ جو انسانی حقوق یہاں پامال ہو رہے کون ذمہ دار ہے ،ماحولیاتی تحفظ اور بچوں کے حقوق کا وعدہ ہے لیکن کیا یہاں ایسا ہو رہا ہے، خیبرپختونخوا 45 فیصد درخت لگانے کی وجہ سے بڑا حصہ ادا کر رہا ہے ،جعلی حکومت اور کارندے سوسائٹیز کے لئے درخت کاٹ رہے،ماحولیاتی تحفظ کے خلاف سازش یہ وفاقی جعلی حکومت کر رہی ہے ،ہمیں جتنا درختوں کی ضرورت ہے کے پی کے اس سے بڑھ کر رہی ہے، جی ایس پی پلس میں کرپشن کا ذکر ہے یہاں دھاندلی پر رپورٹ ائی لیکن وہ دبائی گئی ہے ،آئی ایم ایف کے مطابق5 ہزار 300 کی کرپشن کی ہے کیا وہ قاسم خان نے کی ہے، جی ایس پی پلس کے معاہدے کے خلاف ورزی وفاقی حکومت خود کر رہی ہیں ،اگر ہماری صنعت کام کر رہی ہوتی تو تجارتی خسارہ کم ہوتا ،وفاقی جعلی حکومت پاکستان کو بھیک مانگ کر اسے چلا رہی ہے۔