کلیم اختر: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کے لیے آئرس سسٹم میں نیا فیچر شامل کر کے ٹیکس نظام کو آسان اور شفاف بنایا ہے۔
اس نئے فیچر کی مدد سے کاروباری افراد آسانی سے کٹے ہوئے سیلز ٹیکس کا کریڈٹ حاصل کر سکیں گے۔ صارفین ودہولڈ سیلز ٹیکس کا کریڈٹ لینے کے لیے آن لائن درخواست بھی دے سکتے ہیں، جس سے پیچیدہ ٹیکس حساب کتاب آسان اور تیز ہو جائے گا۔
ایف بی آر کے مطابق، اس نئے فیچر سے ٹیکس دہندگان اپنے ریکارڈ درست رکھنے میں آسانی محسوس کریں گے اور مجموعی طور پر ٹیکس کمپلائنس میں بہتری آئے گی، جس سے نظام مزید شفاف اور مؤثر ہو گا۔