ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شمالی کوریا نے 1971 کلو نیوٹن سے زیادہ طاقتور جدید راکٹ انجن تیار کرلیا

 شمالی کوریا نے 1971 کلو نیوٹن سے زیادہ طاقتور جدید راکٹ انجن تیار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شمالی کوریا نے اپنے راکٹ پروگرام میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ٹھوس ایندھن سے چلنے والے جدید انجن کا تجربہ کامیابی سے مکمل کیا ہے۔

 غیرملکی ذرائع کے مطابق اس نئے انجن کی طاقت اتنی ہے کہ مستقبل میں اسے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تجربے کے دوران یہ انجن تقریباً 2,500 کلو نیوٹن کی قوت پیدا کرنے میں کامیاب رہا، جو شمالی کوریا کے سابقہ سب سے طاقتور انجن 1,971 کلو نیوٹن سے کہیں زیادہ ہے۔

حکام کے مطابق یہ پیش رفت ملک کے پانچ سالہ ہتھیاروں کے منصوبے کے تحت کی گئی ہے، جس کا مقصد راکٹ کی کارکردگی اور رینج میں اضافہ کرنا ہے۔