ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

آئی جی پنجاب کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: انسپکٹر جنرل پنجاب نے صوبے بھر میں منشیات ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران 11 ہزار سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے خلاف 10 ہزار 975 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 6 ہزار کلوگرام سے زائد چرس، 706 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 308 کلوگرام آئس، 151 کلوگرام افیون اور 1 لاکھ 79 ہزار لیٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔

لاہور میں بھی منشیات کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں جہاں اب تک 1148 منشیات فروش گرفتار کیے گئے اور 1145 مقدمات درج ہوئے۔ شہر میں ملزمان سے 376 کلوگرام چرس، 20 کلوگرام ہیروئن، 75 کلوگرام آئس، 4 کلوگرام افیون اور 8260 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں۔ انہوں نے تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں کارروائیاں مزید تیز کرنے اور منشیات کی آن لائن خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کا بھی حکم دیا ہے۔