ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں گیس بحران سنگین، کم پریشر کی شکایات میں اضافہ

پاکستان میں گیس بحران سنگین، کم پریشر کی شکایات میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  خطے میں جاری کشیدگی کے اثرات پاکستان میں توانائی کی فراہمی پر بھی شدت سے محسوس کیے جا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں گیس کی بندش اور کم پریشر کی شکایات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

 درآمدی ایل این جی کی سپلائی متاثر ہونے کے باعث سوئی ناردرن کا گیس شارٹ فال 700 ملین مکعب فٹ سے تجاوز کر گیا ہے، اور آئندہ چند روز میں یہ 900 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ سکتا ہے۔

شارٹ فال کے اثرات کے باعث سی این جی سیکٹر کو گیس سپلائی بند کر دی گئی ہے، جبکہ گھریلو صارفین کو صرف کھانا پکانے کے اوقات میں محدود گیس دستیاب ہے۔

 محکمہ توانائی نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ ہفتے تک ایل این جی کی سپلائی مزید کم ہو سکتی ہے، جس سے بحران شدت اختیار کر سکتا ہے۔