سٹی42: بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
قلات میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی۔ آپریشن میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔
اس اہم آپریشن کے متعلق مزید اطلاعات ابھی آ رہی ہیں۔
عسکری ذرائع نے بتایا کہ آج مارے جانے والے دہشت گرد علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بے گناہ شہریوں کے قتل اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے امکانات ختم کرنے کے لیے کومبنگ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
آئی ایس پی آر نے اس کامیاب کارروائی پر اپنے ردعمل مین کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنی قوم کے ساتھ کھڑی ہے اور بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں
جعفر ایکسپریس پر 11 مارچ کو دہشتگردوں کے حملے اور اس کے بعد سے کئی علاقوں میں خودکش حملوں، ٹایم ڈیوائس حملوں اور ریموٹ کنٹرولڈ بم حملوں کے بعد آج قلات میں دہشتگردوں کے خلاف ہونے والا آپریشن پاکستانی فورسز کی کئی روز میں پہلی جوابی کارروائی ہے۔