ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میں پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہوں؛ سلمان خان

میں پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہوں؛ سلمان خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ان دنوں اپنی فلم 'سکندر' کی پروموشن میں مصروف بالی وڈ کے اداکار سلمان خان نے پاکستان اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

اداکار سلمان خان ان دنوں اپنی فلم 'سکندر' کی پروموشن میں مصروف ہیں، ان کی فلم (کل) 30 مارچ کو بڑے پردے پر ریلیز کی جائے گی۔ 

فلم 'سکندر' کی پروموشن کے دوران سلمان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف سوالات کے جواب دیے۔ اداکار سلمان خان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہوں، وہ حکومت اور ویزے کی اجازت لے کر آسکتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ بالی وڈ میں پاکستان کے معروف اداکاروں نے کام کیا ہے جن میں سجل علی، فواد خان، ماہرہ خان، علی ظفر، جاوید شیخ، عمران عباس سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔