سٹی42: پارکو کی پائپ لائن میں نقب لگا کر تیل چوری کرنے والے دو چور سرنگ میں دم گھٹنے سے مر گئے۔
کوٹ ادو میں واقع پارکو کی تیل کی پائپ لائن پر سناواں گاؤں کے قریب نقب لگانے کے لئے چوروں نے سرنگ کھودی تھی۔ سرنگ میں گھس کر پائپ لائن سے تیل چوری کی کوشش کرنے والے 2 چور دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے سنانواں میں دونوں افراد مٹی کے تودہ میں دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔
پولیس کے مطابق دونوں افرادپائپ لائن سے تیل چوری کی کوشش کررہے تھے، دونوں لاشیں نکال کر اسپتال متنقل کردی گئی ہیں۔
مرنے والے گھوٹکی کے رہائشی تھی، تھانہ سنانواں کی طرف سے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔