ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئمہ بیگ نے عرصہ دراز بعد نئی ویڈیو شیئر کر دی

آئمہ بیگ نے عرصہ دراز بعد نئی ویڈیو شیئر کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے عرصۂ دراز کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کردی۔

آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پر اپنی آواز کا جادو جگاتی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے، جس میں انہیں امریکی گلوکارہ، نغمہ نگار اور اداکارہ اریانا گرانڈے کا گانا ’وی کانٹ بی فرینڈز‘ گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

آئمہ بیگ نے اپنی اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں لکھا ہے کہ بہت زیادہ سوچے بغیر پوسٹ کر دی، اگر آپ سن رہے ہیں تو براہِ کرم اپنے ہیڈ فون لگانا نہ بھولیں۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 6.6 ملین فالوورز رکھنے والی آئمہ بیگ کی اس ویڈیو پر ان کے مداح اپنی پسندیدہ گلوکارہ کی نئی ویڈیو پر خوشی کا ظہار کر رہے ہیں۔