ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورمیں مریم نواز کے نام سے نیا پارک بنے گا

لاہورمیں مریم نواز کے نام سے نیا پارک بنے گا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:لاہوریوں کیلئے خوشخبری ، شہر میں نیا پارک بنے گا،پارک کووزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے نام سے منسوب کیاجائےگا۔
پی ایچ اے نے راوی کنارے نیاسٹیٹ آف دی آرٹ پارک بنانےکافیصلہ کر لیا ،پی ایچ اےکےبورڈآف ڈائریکٹر نے مریم نواز پارک بنانے کی منظوری دیدی۔ اس حوالے سے بورڈ نے پی ایچ اے کومحکمہ اوقاف اور روڈا سے جگہ کے حصول بارے ٹاسک دیدیا۔
شہر میں سالوں بعد کوئی نیا پارک بنایا جائے گا،اس سےقبل سابق دورحکومت میں شاہدرہ پارک بنانےکی بات کی جاتی رہی جونامکمل منصوبہ رہا۔پی ایچ اے راوی کنارے جگہ کاتعین ، محکمانہ طورپراراضی منتقلی اورفنڈز کا تعین بھی کرے گا۔تخمینہ لاگت طے ہونے پر فنڈنگ پنجاب حکومت کی جانب سے کی جائے گی۔
اس سے قبل لاہور کے بڑے پارکوں کا قیام بھی مسلم لیگ ن کے توسط سے ہی ہوتا رہا ہے ،گریٹر اقبال پارک ، حضوری باغ کی ازسر نو بحالی (ن)لیگ کےدورمیں ہوئی جبکہ علی پارک ، سرکلر پارک سمیت متعدد پارکوں کی بحالی گزشتہ (ن )لیگ کے دور میں ہی ہوئی۔