ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملت پارک پولیس کی کارروائی، آن لائن منشیات فروش گرفتار

ملت پارک پولیس کی کارروائی، آن لائن منشیات فروش گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: ملت پارک پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران آن لائن منشیات فروش ملزم اعجاز حیدر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم اعجاز حیدر سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے آن لائن منشیات فروشی کا دھندہ کرتا تھا اور گاہکوں سے ایزی پیسہ یا جیزکیش کے ذریعے پیسے وصول کرتا تھا جس کے بعد وہ منشیات کو گاہکوں کی لوکیشن پر پہنچاتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم اعجاز حیدر نجی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات فراہم کرتا تھا۔ اس کے علاوہ وہ لوکیشن کے ذریعے منشیات بھیجنے کا عمل کرتا تھا تاکہ اسے پکڑنا مشکل ہو سکے۔

ملزم اعجاز حیدر قتل، اقدام قتل اور سنگین مقدمات کا ریکارڈ یافتہ بھی تھا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر بینک کالونی سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزم سے 2 کلو آئس، 1 کلو ہیروئن پاوڈر، 1 کلو چرس، 5 پستول اور 150 گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔