ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائیکورٹ کے چھ ججز کے خط لکھنے کا معاملہ، سنی اتحاد کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک التوا جمع کروانے کا فیصلہ

ہائیکورٹ کے چھ ججز کے خط لکھنے کا معاملہ، سنی اتحاد کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک التوا جمع کروانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ہائیکورٹ کے چھ ججز کے خط لکھنے کا معاملہ، سنی اتحاد کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک التوا جمع کروانے کا فیصلہ کیا ۔ 

قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے تمام ایم ایز کے دستخط سے تحریک التوا جمع ہو گی۔ 

متن میں لکھا گیا کہ قومی اسمبلی کے 2007 کے قواعد و ضوابط کے اصول 109 کے تحت تحریک التوا کا نوٹس دیتے ہیں ، چھ ججوں کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے خط کے باعث پیدا ہوئی صورتحال کے باعث ایوان کی معمول کی کاروائی معطل کی جائے  ، ملک کے انٹیلی جنس ادارے کی جانب سے عدالتی امور میں مداخلت کے بعد صورتحال خراب ہوئی ، آئین کے دیباچے میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کی انکشافات سے ظاہر ہوتا ہے ریاست اور  حکومت عدلیہ کی آزادی، تحفظ میں ناکام رہی ، انصاف  ہر شہری کا بنیادی حق ہے اس پر سمجھوتہ کیا جا رہا ہے ، بانی تحریک انصاف  سمیت ہزاروں لوگ عدلیہ کے معاملات میں  مداخلت کرنے پر آج جیلوں میں ہیں، اس معاملے کی شفاف تحقیقات، عدلیہ کی آزادی ہر شہری کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے قومی اسمبلی کے ایوان میں سنجیدہ بحث کی جائے۔ 

دوسری جانب تحریک التوا پر ایم این اے عامر ڈوگر اور علی محمد خان نے دستخط بھی کر دیے ہیں۔