مشہور زمانہ گانا ’منی بدنام ہوئی‘ سکول کے نصاب میں شامل

  مشہور زمانہ گانا ’منی بدنام ہوئی‘ سکول کے نصاب میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تعلیمی نصاب میں مضامین کی تبدیلی اور نیا نصاب شامل کرنے سے متعلق تو آپ نے سنا ہو ہو گالیکن حیران کن خبر یہ ہے کہ بالی ووڈ فلم ’دبنگ‘ کا مشہور زمانہ گانا ’ منی بدنام ہوئی‘ برطانیہ کے سکول کے نصاب میں شامل کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے محکمہ تعلیم نے موسیقی کا نیا نصاب جاری کیا ہے جس میں بالی وڈ فلموں کے گانوں کو بھی شامل کر لیا گیا ہے اور سکولوں کے میوزک کے نصاب میں بھارتی گانے بھی شامل کیے گئے ہیں جن میں ’سہیلا رے‘، ’جے ہو‘ اور فلم دبنگ کا آئٹم سانگمنی بدنام ہوئی’ شامل ہے جبکہ یہ گیت بھارتی میوزک کے حوالہ جات کے طور پر شامل کیے گئے ہیں۔یہ نصاب 15 میوزک ایجوکیشن سپیشلسٹ، اساتذہ اور موسیقاروں نے ترتیب دیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی نامور اداکار سلمان خان اپنی بہترین اداکاری اور فلموں کی وجہ سے ہردلعزیز فلم سٹار ہیں انہوں اپنی بہت سی فلموں میں ادکاری کے جوہر دکھائے جن میں سے ان کی فلم دبنگ بھی شامل ہے۔