لاک ڈاؤن،پنجاب پولیس سب پر بازی لے گئی

لاک ڈاؤن،پنجاب پولیس سب پر بازی لے گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے ملک بھر میں لاک ڈائون جاری ہے،پولیس خلاف ورزی کرنے والوں کو جیلوں میں ڈال رہی ہے،پاک فوج،رینجرز کے دستے سول انتظامیہ کی مدد میں پیش پیش ہیں،ایسے میں پنجاب پولیس سب پر باز ی لے گئی ہے۔

لاہور پولیس میں خود احتسابی کا عمل شروع کردیا ہے،تھانوں میں تعینات افسروں کی طرف سے مال مقدمات بروقت نہ جمع کروانے پر باغبانپورہ تھانے میں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیاہے۔تھانوں میں تعینات افسروں کی طرف سے مال مقدمات بروقت نہ جمع کروانے پر سخت ایکشن لے لیا گیا،پولیس حکام کے مطابق مال مقدمات روڈ سرٹیفکیٹ جمع نہ کروانے پر متعدد اہلکاروں کے خلاف 155 سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مقدمہ انچارج انویسٹی گیشن باغبانپورہ انسپکٹر رئیس احمد خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔

 یاد رہے سندھ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کورونا میں   کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان میں وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1528 تک پہنچ گئی ہے جب کہ مزید ایک شخص کی ہلاکت کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہے۔پنجاب میں   کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 557 ہے جس کی تصدیق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزارت صحت پنجاب نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے بھی کر دی ہے۔
 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer