ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لالی وڈ فلم ”کہے دل جدھر “کی ریلیز بھی موخر کردی گئی نئی تاریخ کا اعلان جلد ہوگا

لالی وڈ فلم ”کہے دل جدھر “کی ریلیز بھی موخر کردی گئی نئی تاریخ کا اعلان جلد ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذین مدنی ) لالی وڈ انڈسٹری کی ریلیز ہونے والی متعدد فلمیں کورونا وائرس کے باعث متاثر ہورہی ہیں ۔اسی سلسلے میں جلد ریلیز ہونے والی فلم ” کہے دل جدھر “کی ریلیز بھی موخر کردی گئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فلم کو مارچ کے آخر میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن کوروناوائرس کے پھیلاو کے خطرات کے پیش نظر اور موجودہ صورتحال لاک ڈاون کے باعث اب اس فلم کی ریلیز بھی موخر کردی گئی ہے اور فلم کی ریلیز کا اعلان حالات ٹھیک ہونے کے بعد ہی کیا جائے گا ۔ایکشن سسپنس اور رومانس سے بھرپور فلم کہے دل جدھر کی کاسٹ میں اداکار جنید خان، منشاءپاشا،عتیقہ اوڈھو ،ساجد حسن سمیت دیگر فنکار شامل ہیں اور فلم کی کہانی نوجوانوں کے مسائل پر مبنی ہونے کے ساتھ ملک میں منشیات کے تدارک پر ہے فلم کا مرکزی کردار اداکار جنید خان نے کیا ہے جو فلم میں ایک ایس پی کے روپ میں اور اداکارہ منشاءپاشا ایک صحافی کے کردار میں نظر آئیں گی جبکہ عتیقہ اوڈھو اینٹی نارکوٹکس آفیسر کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی ۔فلم کے ہدایتکار جلال ہیں اور فلم کو وجدان پروڈکشن کے تحت تیار کیاگیا ہے

Shazia Bashir

Content Writer