ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نشتر کالونی میں گھریلو جھگڑا خونریز، شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

نشتر کالونی میں گھریلو جھگڑا خونریز، شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور کے علاقے نشتر کالونی کے مین بازار میں گھریلو ناچاقی کے دوران شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت کلثوم بی بی کے نام سے ہوئی ہے، جسے اس کے شوہر امان اللہ نے سر پر ڈنڈا مار کر قتل کیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم امان اللہ کو گرفتار کر لیا، جبکہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے تین سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور اس کا دو سالہ بیٹا بھی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔