شاہد سپرا: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) نے بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر بنانے اور نئے کنکشنز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 18 ارب روپے سے زائد لاگت سے 7 ہزار ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لیسکو کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے ٹرانسفارمرز کی خریداری کا عمل شروع کر دیا ہے۔ منصوبے کے تحت 25، 50، 100، 200، 400 اور 630 کے وی اے صلاحیت کے ٹرانسفارمرز حاصل کیے جائیں گے۔
خریداری منصوبے میں 630 کے وی اے کے 40، 400 کے وی اے کے 160، 200 کے وی اے کے 1800، 100 کے وی اے کے 1600، 50 کے وی اے کے 800 جبکہ 25 کے وی اے کے 2860 ٹرانسفارمرز شامل ہیں۔
لیسکو حکام کے مطابق نئے ٹرانسفارمرز بجلی کے ڈسٹری بیوشن سسٹم کو مضبوط بنانے، اوور لوڈنگ کم کرنے اور نئے صارفین کو بروقت بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔