ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ بلدیات کی برتھ رجسٹریشن فیس ختم کرنے کی تجویز

محکمہ بلدیات کی برتھ رجسٹریشن فیس ختم کرنے کی تجویز
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:محکمہ بلدیات نے برتھ رجسٹریشن فیس ختم کرنے کی تجویز تیار کرتے ہوئے اس حوالے سے سمری کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔

محکمہ بلدیات کے مطابق برتھ رجسٹریشن فیس ختم کرنے کی یہ تجویز مستقل بنیادوں پر پیش کی گئی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال کابینہ نے برتھ رجسٹریشن فیس ایک سال کے لیے معاف کرنے کی منظوری دی تھی۔

محکمہ بلدیات نے اب فیس کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کی سفارش کرتے ہوئے سمری چیف سیکرٹری پنجاب آفس کو ارسال کی ہے، جہاں سے اسے مزید منظوری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق تجویز کا مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور بچوں کی پیدائش کی بروقت رجسٹریشن کو یقینی بنانا ہے۔