ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی چوروں کے گرد گھیرا تنگ، رواں سال 9 ہزار 600 سے زائد افراد گرفتار

بجلی چوروں کے گرد گھیرا تنگ، رواں سال 9 ہزار 600 سے زائد افراد گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:قومی وسائل کے تحفظ کے لیے بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران رواں سال اب تک 9 ہزار 600 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ شہر کے مختلف تھانوں میں بجلی چوری کے 8 ہزار 694 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق بجلی چوری کے خاتمے کے لیے پولیس اور لیسکو کی مشترکہ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر رہی ہیں تاکہ قومی وسائل کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ قومی وسائل کے تحفظ کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری ہے اور بجلی چوری جیسے ناسور کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ بجلی چوری میں ملوث افراد کے ساتھ ساتھ سہولت کاری کرنے والوں اور بجلی چوری کے لیے استعمال ہونے والی ڈیوائسز تیار کرنے والوں کو بھی قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔

سی سی پی او نے بجلی چوری کے مقدمات کی فوری تکمیل اور چالان بلا تاخیر عدالتوں میں جمع کروانے کی ہدایت دیتے ہوئے شہریوں پر زور دیا کہ وہ بجلی چوری سے متعلق کسی بھی اطلاع سے فوری طور پر پولیس کو آگاہ کریں تاکہ بروقت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔