ویب ڈیسک:امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کے بعد آبنائے ہرمز کے تنازع کے حل کے لیے دونوں ممالک کے نمائندے کل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کریں گے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق مذاکرات میں آبنائے ہرمز سے متعلق کشیدگی کم کرنے اور تجارتی جہازوں کی آزادانہ آمدورفت کو یقینی بنانے پر بات چیت کی جائے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک اس اہم بحری گزرگاہ سے عالمی تجارت اور تیل بردار جہازوں کی بلا تعطل نقل و حرکت برقرار رکھنے پر متفق ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی مبینہ خلاف ورزی پر گزشتہ روز ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی تھی، تاہم اب دونوں فریق دوبارہ مذاکرات کی میز پر آنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔