سٹی 42: لاہورریلوےسٹیشن پر شہریوں کی سہولت کے لیے اسکیلیٹرز نصب کردیے گئے
ریلوے سٹیشن پر چار مختلف مقامات پر اسکیلیٹرز لگائے گئےہیں،وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اسکیلیٹرز کا افتتاح کیا
حنیف عباسی نے کہا لاہور،چکوال اور ٹیکسلا میں ریلوےسٹیشن پر تبدیلی کر رہے ہیں،350ارب روپے سے زائدکام جا ری ہے، 40سٹیشن پر فری وائی فائے کی سہولت دینے جا رہے ہیں،صفائی ستھرائی کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کیساتھ ہمارا معاہدہ ہو گیا،افسران کے بیرون ملک دورے ختم کر دیئے گئے ہیں،جوافسران باہرہیں ان کو واپس آنا ہو گا، ٹرینوں کی تاخیر کیوجہ مین لائن کراچی سےروہڑی ہے،جب وہ لائن بنےگی توچیزیں بہترہونگی تب ریکوڈیک کامیاب ہوگا،
ریلوے سٹیشن کو 60 دن میں بہتر کرینگے، خوراک کے حوالے سے شکایت کا جائزہ لے رہے ہیں،19تاریخ کوجدیدٹرین چلانےجارہےہیں،40نئی کوچیزشامل ہیں،تمام واشنگ لائن کو آؤٹ سورس کرنے جا رہے ہیں،
Stay tuned with 24 News HD Android App