ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین نے پاکستان کا 3.4 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا

چین نے پاکستان کا 3.4 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : چین نے پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق قرض رول اوور کرنے کے بعد پاکستان کے ذرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر رقم کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی 
 خبررساں ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس گزشتہ 3 سال سے موجود 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کو رول اوور کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے 2 ماہ قبل واپس کیے گئے ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے کمرشل قرضوں کو بھی ری فنانس کیا گیا ہے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے کمرشل بینکوں سے ایک ارب ڈالر اور 50 کروڑ ڈالر دیگر ملٹی لیٹرل فنانسنگ سے حاصل ہوچکے ہیں۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف شرائط کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک 14 ارب ڈالر سے اوپر رکھنے ہیں۔