ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جامن کے فوائد ہم نے دریافت کر لئے

جامن کے فوائد ہم نے دریافت کر لئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:جامن ہاضمے، امراضِ قلب، پھیپھڑوں کی صفائی اور وزن گھٹانے میں بھی مددگار ہے۔

 موسمِ گرما کی شاندار سوغات، جامن اپنے کیمیائی خواص کے ساتھ بہت سے طبی فوائد بھی رکھتا ہے۔

ہاضمے میں مفید

معدے اور آنتوں کی بیماریوں میں یہ ایک مفید غذا ہے۔ جامن میں موجود وٹامن اے اور وٹامن سی مجموعی طور پر آنتوں کی حرکات اور دیگر کیفیات کو بہتر بناتا ہے۔ یہ معدے کی گیس اور قبض میں بھی مفید ہے۔

وزن میں کمی

جامن میں ریشوں (فائبر) کی غیرمعمولی مقدار موجود ہوتی ہے اور کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں۔ اسے اپنی غذا میں شامل کرکے وزن گھٹانے میں مدد لی جاسکتی ہے۔

سیاہ جامن کھانے سے پیاس کم لگتی ہے اور یہ خون میں شکر کی مقدار قابو میں رکھتی ہے۔ حکما اس کی گھٹلی اور پتوں کو ذیابیطس کے علاج میں تجویز کرتے ہیں۔

پھیپھڑوں اور دل کا محافظ

اینٹی آکسیڈںٹس اور دیگر اجزا سے بھرپور جامن سینے کی رطوبت کم کرتا ہے۔ اسے کھانے سے سانس کی نالیاں صاف ہوتی ہیں اور سانس کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے۔ جامن کھانے سے کولیسٹرول میں کمی واقع ہوتی ہے اور بلڈ پریشر بھی معمول پر رہتا ہے۔ بعض اطبا کا خیال ہے کہ یہ دل کی شریانوں کی تنگی کو بھی کم کرتا ہے۔

دانتوں کو مضبوط کرنا: وٹامن سی اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کا حامل جامن، دانتوں کیلئے بہت مفید ہے۔ جامن کا شربت پینے یا اس کا رس دانتوں پر لگانے سے دانت سے متعلقہ تمام مسائل کو دور کیا جاسکتا ہے۔