سٹی42: بھارت کی حسین اداکارہ ، ڈانسر، ریئلیٹی ٹی وی سٹار اور گانے 'کانٹا لگا' میں اپنی ڈانس پرفارمنس سے شہرت حاصل کرنے والی شیفالی جریوالہ اچانک مر گئیں لیکن ان کی کہانی ان کے مرنے سے خٹم نہیں ہوئی۔ پولیس نے موت کو مشکوک قرار دے کر فورنزک اور دوسری تحقیقات شروع کر دی، لاش کا پوسٹمارٹم کروایا جا رہا ہے۔
نوجوان اداکارہ شفائی جری والا کا اداکار شوہر پیراگ تیاگی ان کو مردہ حالت میں ہسپتال لے کر گیا۔ اس کے ساتھ تین دوسرے لوگ بھی تھے۔ ہسپتال کےعملے نے تصدیق کی کہ شیفالی ہسپتال لائے جانے سے پہلے ہی انتقال کر چکی تھیں۔ اب شفالی کی لاش کا پوسٹ مارٹم ہو رہا ہے جس کے بعد پولیس ان کی موت کی وجہ کا تعین کرے گی۔
شفالی جری والا کی اچانک پراسرار موت نے سوشل میڈیا پر بھونچال برپا کر دیا۔
شیفالی کے شوہر پیراگ تیاگی نے دعویٰ کیا کہ اس کی بیوی کو جمعرات کی رات اچانک دل کا دورہ پڑا۔انہیں ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ ہسپتال کے ریکارڈ کے مطابق شفائی کو موت کے بعد مردہ حالت مین ہسپتال لایا گیا تھا۔
اگرچہ اداکارہ کی موت کی حتمی وجہ کا باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا، لیکن ابتدائی طور پر دل کا دورہ ہی بنیادی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
شیفالی جریوالہ 2002 میں 'کانٹا لگا 'گانے کی ویڈیو میں پرفارمنس سے شہرت کی بلندی پر پہنچ گئی تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے نچ بلیے اور بگ باس 13 جیسے شوز میں بھی شرکت کی۔
شیفالی کی اچانک پراسرار حالات میں موت کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔
ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل اور اداکارہ شفالی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے جبکہ فرانزک ٹیم ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لے رہی ہے۔
پولیس کے مطابق اداکارہ کے گھر کی تلاشی، باورچی اور گھریلو ملازمہ سے تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ ان کی موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے۔
#WATCH | Mumbai: A Police team and a Forensics team arrived at the residence of actress-model Shefali Jariwala, who passed away at the age of 42. Visuals earlier this morning.
— ANI (@ANI) June 28, 2025
Mumbai Police say, "Her body was found at her residence in Andheri area. Mumbai Police received… pic.twitter.com/eu0ZH32TlM
شفالی جری والا کون تھیں
شیفالی جریوالا گجراتی تھیں۔ وہ 15 دسمبر 1982 کو گجرات مین پیدا ئہوئی تھیں۔ کم عمر میں اداکارہ اور ماڈل بن گئی تھیں، وہ بنیادی طور پر ہندی فلموں اور اس کے ساتھ اپنے ٹیلی ویژن کے کام کے لیے جانی جاتی تھیں۔
شفالی نے 2002 میں اپنے غیر معمولی حسین چہرے کے ساتھ وسیع پیمانے پر پہچان حاصل کی، جس نے ان کو موسیقی میں بھی نام دلایا۔
"کانٹا لگا گرل" کی حیثیت سے مشہور ہونے کے بعد شفالی کئی ہندی فلموں میں آئیں جن میں مجھ سے شادی کروگی (2004) میں معاون کردار بھی شامل ہے۔ برسوں کے دوران، وہ اپنے شوہر پیراگ تیاگی کے ساتھ متعدد رئیلٹی ٹیلی ویژن شوز، جیسے کہ نچ بلیے 5 اور نچ بلیے 7 میں شامل ہوئیں۔ 2019 میں، شفالی نے بگ باس 13 میں وائلڈ کارڈ کے مدمقابل کے طور پر حصہ لیا۔ اس نے ویب سیریز میں بھی کام کیا، جس میں ALT بالاجی کی بے بی کم نا (2018) بھی شامل ہے، جس میں اس نے شریاس تلپڑے کے مدمقابل خاتون مرکزی کردار ادا کیا۔