ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں سڑکوں پرسری پائےبھوننےوالے68 افراد گرفتار

Lahore Police arrest 68 persons on violation of section 144 prohibiting Sripaiey burning, City42
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں سڑکوں پر سری پائے بھوننے والے 68 افراد  کوگرفتار کر لیا گیا۔دن بھر گرفتاریوں کے باوجود شہر کے مختلف حصوں میں سینکڑوں لوگ گلیوں اورر بازاروں میں سری پائے بھونتے رہے۔

پنجاب حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر کے شہر میں سر عام سری پائے بھوننے پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور پولیس کو سختی سے ہدایت کر رکھی ہے کہ سر عام سری پائے بھوننے والے کسی شخص کے ساتھ رعایت نہ کی جائے۔

ڈولفن اسکواڈ  کے ترجمان ایس پی  ز وہیب رانجھا نے بتایا کہ حکومت کی  طرف سے شاہراہوں پر سری پائے بھوننے پر سخت پابندی عائد  ہے۔   اس عمل سے ماحولیاتی آلودگی پھیلتی ہے، نظام تنفس متاثر ہوتا ہےا ور دیگر امراض جنم لیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شاہراہوں پر سری پائے بھوننے پر شہر بھر میں کارروائیاں کی جارہی ہیں  اور اب تک 68 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

شہر میں بڑے پیمانہ پر گرفتاریوں کے باوجود  مختلف علاقوں میں سڑکوں پر اور گلیوں میں سری پائے بھوننے کا کام کرتے رہے۔ بعض لوگوں کے پولیس کو دیکھ کر اپنا سامان چھوڑ کر بھاگنے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔