روس کا میزائل حملہ میں یوکرائن کے دو جنرل مارنے کا دعویٰ

Russia claims to kill two generals of the Ukraine army in a missile attack, City42
کیپشن: روس کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ منگل کے روز مشرقی یوکرائن کے شہر کراماتورسک میں اس کے میزائل حملہ میں یوکرائن کی ایکعارضی کمانڈ پوسٹ تباہ ہوئی جس میں دو جنرل مارے گئے۔ یوکرائن کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایک پیزا پارلر پر ہوا تھا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  روس نے میزائل حملے میں یوکرینی فوجی جرنیلوں سمیت 50  سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے یوکرین کے شہر کراما تورسک میں یوکرینی فوج کی عارضی کمانڈ پوسٹ کو حملے کا  نشانہ بنایا، میزائل حملے میں  یوکرین کے 2 جنرل اور  50 سے زائد فوجی  ہلاک ہوئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی میزائل حملے میں یوکرین نے 12  افرادکی ہلاکت  اور 60 زخمیوں کا بتایا تھا، روس نے یوکرینی شہر کراماتورسک میں منگل کو میزائل حملہ کیا تھا۔ اس حملہ کے ضمن میں یوکرائن کا کہنا ہے کہ کراماتورسک میں میزائل کا نشانہ ایک پیزا ریستوران بنا تھا جس میں مارے جانے والے سب لوگ سویلین تھے۔ آزاد زرائع سے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

دوسری طرف یوکرائن کی وزارت دفاع نے آج جمعرات کےروز دعویٰ کیا ہے کہ  24 جون کو،  روس کی ویگنر پرائیویٹ ملٹری کمپنی کی فضائی  فورس نے مبینہ طور پر روسی فوجی ہیلی کاپٹر اور ایک الیوشن Il-22M ایئر بورن کمانڈ پوسٹ ہوائی جہاز کو مار گرایا۔ یوکرائن کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ گرایا جانے والا Il-22M 12 طیارہ روسی  طیاروں  کے اس نسبتاً چھوٹے بیڑے کا حصہ ہے، جو فضائی کمانڈ اور کنٹرول، اور ریڈیو ریلے کے کاموں کے لیے بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ ان خصوصی مشن کے طیاروں نے یوکرین کے خلاف اپنی جنگ میں روسی افواج کو منظم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔یہ طیارے عموماً  یوکرائنی فضائی دفاعی نظام کی پہنچ سے باہر رہتے ہیں۔  

یوکرائن کی وزارت دفاع نے امید ظاہر کی کہ اس طیارے کے ضائع ہونے سے روسی فضائی اور زمینی آپریشنز پر منفی اثر پڑنےگا۔