(مانیٹرنگ ڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے بری خبر، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پنشن میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے بورڈ آف دائریکٹرز نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں کمی کا فیصلہ کیا، جس کی تجویز ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضیٰ کی جانب سے کی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنشن میں 30 ہزار روپے تک کی کمی ایگزیکٹو گروپ 7 کے ریٹائرڈ ایڈشنل ڈائریکٹرز کی ہوئی ہے، جس کا اطلاق مارچ 2022 سے ہوگا۔
ڈائریکٹر ایچ آر محمد نواز خان نے پنشن میں کمی کا آرڈر 25 جون کو جاری کیا ہے جس سے سینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب ترجمان سی اے اے نے پنشن میں کٹوتی سے انکار کردیا ہے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں کمی نہیں کی جارہی۔