شیخ رشید نے مہنگائی سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

Sheikh Rasheed
کیپشن: Sheikh Rasheed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید  نے جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک ابھی تک آئی ایم ایف کے حکم نامے اور گرے لسٹ سے نہیں نکلا، سپر ٹیکس بھی غریبوں پر منتقل ہوگیا ہے جبکہ لوگ گھریلو سامان بیچ رہے ہیں اور بچوں کو سکول سے اٹھا رہے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کی ماری عوام کو سڑکوں پر نکلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔