ہاکی میچ میں لڑائی کرنیوالے کھلاڑیوں پر پابندی اور جرمانے

Hockey
کیپشن: Hockey
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہباز علی) چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ سیمی فائنل میں لڑائی کے واقعے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں پر پابندی اور جرمانہ عائد کردیا۔

پی ایچ ایف نے چیف منسٹر گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جھگڑے میں ملوث کھلاڑیوں اور آفیشلز کو سخت سزائیں سنادیں، اولمپئن شفقت رسول پر پانچ سالہ پابندی اور دو لاکھ روپے جرمانہ، نیشنل بینک کے کپتان عماد شکیل بٹ پر ایک سالہ پابندی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ، پنجاب ٹیم کے کپتان محمدحسیب، کاشف شاہ، کامران ریاض پر دو دو سال کی پابندی اور ایک ایک لاکھ روپے  جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

 پنجاب ٹیم کے کوچ  مجاہد افضل پر بھی دو سالہ پابندی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، سزا پانے والے کھلاڑی و آفیشلز پابندی کے دوران ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ایونٹس میں حصہ نہیں لے سکیں گے، پابندی اور جرمانے کی سزاؤں کا اعلان صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر خالد کھوکھر لی منظوری کے بعد کیا گیا ہے، سزا کی زد میں آنے والے کھلاڑیوں کو صدر پی ایچ ایف سے چار ہفتوں میں اپیل کا حق حاصل ہے سزائوں کا اطلاق میچ کی تاریخ سے ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نےنجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا  کہ 20 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا، کھلاڑیوں کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا، کیٹیگری اے کو 50، بی کو 40 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے جبکہ سی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 30 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer