تمام کرکٹ ٹورنامنٹس 15 ستمبر تک ملتوی

تمام کرکٹ ٹورنامنٹس 15 ستمبر تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)صوبہ بھر میں کلب کرکٹ کی بحالی تمام ایونٹس 15 ستمبر تک ملتوی کردئیے گئے، نوجوان کھلاڑیوں کے لئے ایس اوپیز پر عمل کرنا ممکن نہیں ہوگا، کرکٹ آرگنائزرز نے اتفاق رائے سے ٹورنامنٹ شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور سامنے آنے والے سخت ایس اوپیز کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبہ بھر میں جاری کلب کرکٹ ٹورنامنٹس 15 ستمبر تک شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کلب کرکٹ ٹورنامنٹ آرگنائززرز کی ٹیلی فونک کانفرنس میں طے پایا کہ کلب کرکٹ ٹورنامنٹس کے لئے سامنے آنے والے ایس او پیز کے تحت کھلاڑیوں کےلئے خود کو ڈھالنا مشکل ہوگا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ٹورنامنٹ شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،لاہور چیلنج کپ کے چیئرمین ملک سجاد اکبر اور اعجاز فاروق کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے انتظامات کرنا کوئی مسئلہ نہیں ہے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا تحفظ ضروری ہےاس لئے ایونٹس شروع نہ کروانے کا فیصلہ کیاہے۔
کورونا وائرس کے بعد پی سی بی اورحکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اوٹی سی لاہور چیلنج کپ ، عبدالحمید پوپا میموریل ، قوما ٹی ٹوئنٹی،اعجاز فاروق ٹی ٹوئنٹی ، ایچ ایس فیصل آباد چیلنج کپ سمیت راولپنڈی ،جھنگ ،ملتان کے ٹورنامنٹ بھی ملتوی کئے گئے تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer