سٹی 42: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک ریٹائر ہوگئے۔
احسن شکور کو ریجنل سنٹر اسلام آباد سے لاہور کا ریجنل ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا۔ریجنل سنٹر لاہور میں الوداعی اور استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیاگیا۔
افسران اور ملازمین نے امان اللہ ملک کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔امان اللہ ملک کو گلدستے اور یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔مقررین کی جانب سے امان اللہ ملک کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ۔
نو تعینات ریجنل ڈائریکٹر احسن شکور کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ ادارے کی تعلیمی اور انتظامی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔ احسن شکور نے کہا معیارِ تعلیم اور طلبہ کی سہولیات میں بہتری اولین ترجیح ہوگی،تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ادارے کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App