ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی صدر آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

ایرانی صدر کا پاکستان دورہ؛پاک ایران سرحدی انتظام اور زائرین کے حوالے سے بھی بات چیت متوقع

 ایرانی صدر آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایران پاکستان دوستی میں مزید استحکام آگیا, ایرانی صدر آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔پاک ایران سرحدی انتظام اور زائرین کے حوالے سے بھی بات چیت متوقع  ہے 

 سفارتی ذرائع کے مطابق مسعود پزیشکیان کے آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں ،ایرانی صدر دورے میں لاہور اور اسلام آباد جائیں گے,مسعود پزیشکیان کا دورہ پاکستان لاہور سے شروع ہو گا,

ایرانی صدر وفد کے ہمراہ 2 اگست کو لاہور سے دورے کا آغاز کریں گے,وہ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے،ڈاکٹر مسعود پزیشکیان کی اسلام آباد میں باقائدہ ملاقاتوں کا سلسلہ 3 اگست کو شروع ہو گا۔

ایرانی صدر 3 اگست کو اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

اسلام آباد میں وفود کی سطح پر بات چیت کی جائے گی،3 اگست کو ڈاکٹر مسعود پزیشکیان چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر ایاز صادق سے بھی ملاقاتیں کریں گے,ایرانی صدر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کریں گے,دورے کے دوران ایرانی صدر کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے,ایرانی صدر کی عسکری قیادت سے بھی ملاقات متوقع ہے,

ایرانی صدر ایران اسرائیل جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کریں گے,ایرانی صدر نے دوران جنگ ایرانی پارلیمانی اجلاس میں بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا,مسعود پزیشکیان نے ایرانی پارلیمان کے اجلاس میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگوائے تھے,حالیہ ایران اسرائیل جنگ اور بھارت کے پاکستان کے خلاف اسرائیلی اسلحے کے استعمال کے تناظر میں پاک ایران قریب آئے ہیں,باہمی ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات کے مزید فروغ, پاک ایران باہمی منسلکی, توانائی و تجارت میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا,

پاک ایران سرحدی انتظام اور زائرین کے حوالے سے بھی بات چیت متوقع ہے,ملاقاتوں میں پاک ایران گیس پائپ لائن پر بات چیت بھی متوقع ہے,