کلیم اختر: اسلام آبادمیں گدھے کا گوشت بڑی مقدار میں پکڑے جانے کے واقعات نے شہریوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے تمام ذبح خانوں کی نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔
ٹولنٹن مارکیٹ اور دیگر اہم گوشت مراکز کی کڑی مانیٹرنگ جاری ہے،لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر گوشت سپلائی گاڑیوں کی چیکنگ سخت کر دی،مردہ مرغیوں اورمضر صحت گوشت کی سپلائی پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی،فوڈ اتھارٹی کو جعلسازی میں ملوث عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی۔
غیر معیاری گوشت فراہم کرنیوالوں کےلائسنس منسوخی وگرفتاریاں متوقع ہیں،عوام کومستنددکانوں سےتصدیق شدہ گوشت خریدنےکی اپیل کی گئی،فوڈ اتھارٹی کی سپیشل ٹیمیں فیلڈمیں سرگرم، چھاپے اورسیلنگ جاری ہیں۔