ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پی آئی اے:برطانیہ کیلئےفلائٹ آپریشن کی تیاریوں میں اہم پیشرفت

 پی آئی اے:برطانیہ کیلئےفلائٹ آپریشن کی تیاریوں میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعید احمد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی بحالی کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں برطانیہ کے3 ایئرپورٹس سے پروازوں کے آغاز سے قبل اہم انتظامات شروع کر دیئے۔

لندن مانچیسٹر اور برمنگھم ایئرپورٹس پر مسافروں کیلئے کھانے کا بندوست کرنے کے انتظامات  مکمل کر لئے گئے،لندن مانچسٹر اور برمنگھم ایئرپورٹس مسافروں کے کھانوں کیلئے کیٹرنگ سروس کےٹینڈر جاری کر دیا۔

  پی آئی اے کے مطابق  لندن ہیتھرو ایئرپورٹ ہفتہ وار 7500 مسافروں کیلئے کھانے کا انتظام کرنا ہوگا،مانچسٹر ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 6500 اور برمنگھم ایئرپورٹ پر 2200 مسافروں کوکھانافراہم کرناہوگا۔

لندن ایئرپورٹ کیلئےٹینڈر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست مقرر  کی گئی ،برمنگھم ایئرپورٹ پر کیٹرنگ سروس کیلئےٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 اگست مقرر کی گئی۔

 پی آئی اے  کے مطابق مانچسٹر اسٹیشن پر کھانا فراہمی کے ٹینڈر کی درخواست 29 اگست ہے۔