ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

لیسکو میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہدسپرا:لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)  کےمتعدد ایکسیئنز اور ایس ڈی اوز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری  کر د یئے۔

ملک بلال کوایکسیئن اقبال ٹاؤن ڈویژن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا,حافظ محمد حسین کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل سدرن سرکل لگا دیا گیا،عامر نواز کو بحال کر کے ایکسیئن فیروزوالا ڈویژن تعینات کر دیا گیا،فیاض احمد ایکسیئن چونیاں، فیضان قادر ایکسیئن کوٹ رادھا کشن تعینات کر دیا،سید جہانزیب کو ڈپٹی مینجر سٹریٹ لائٹس لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،شاہد ملک کو ڈپٹی مینجر ٹیکنیکل لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

امتیاز نور کو قصور سرکل دفتر رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،سراج الدین اریجو کو مینجر ایسٹرن سرکل رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی،عبداللہ شبیر کو مینجر قصور، زعیم صابر کو ایسٹرن سرکل رپورٹ کی ہدایت کر دی،ارسلان بٹ کو مینجر ناردرن سرکل آفس رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔