راؤدلشاد:وزیراعلیٰ مریم نواز کاپنجاب کےہرضلع میں امراض دل کےعلاج کاوعدہ پورا، پنجاب میں ضلعی سطح پرسرکاری ہسپتالوں میں اینجوپلاسٹی کاآغاز، امراض قلب میں مبتلامریضوں کیلئے16اضلاع میں کیتھ لیب کاقیام، میانوالی، قصور، جھنگ، وہاڑی،بہاولنگر اور لیہ میں کیتھ لیب قائم ہونگی۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، خانیوال، راجن پور میں کیتھ لیب قائم ہوں گی، بھکر، چکوال، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد میں کیتھ لیب بنائی جائیں گی، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پرکیتھ لیب کیلئےڈاکٹرزاورسٹاف کی تعیناتی کاآغاز کردیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پربہترین انٹر ونیشنل کارڈیالوجسٹ کی خدمات طلب کی گئیں، ڈی ایچ کیوہسپتالوں میں ایف سی پی ایس، ایم ڈی ڈپلومہ والےڈاکٹرزتعینات ہوں گے۔
امریکن بورڈ آف کارڈیالوجی سے ڈپلومہ کرنے والے ڈاکٹرز کو تعینات کیا جائے گا، کیتھ لیب میں کارڈیالوجی کے تجربہ کار میڈیکل آفیسر اورنرس بھی رکھی جائیں گی۔
کیتھ لیب میں میڈیکل ایمجنگ ٹیکنالوجسٹ و کیتھ لیب ٹیکنالوجسٹ موجود ہونگے، وزیراعلیٰ نے ڈی ایچ کیوزکیلئےبہترین کارڈیالوجسٹ کی خدمات حاصل کرنیکاحکم بھی دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کیتھ لیب بننےسےاینجوپلاسٹی کیلئےمریضوں کوبڑےشہروں کارخ نہیں کرناپڑیگا، ہرضلع میں مرحلہ وارکیتھ لیب بنائیں گے۔
مریضوں کو فوری ریلیف ممکن ہوگا،ہرمریض کوعلاج کی بہترین سہولتیں گھرکی دہلیزپرمیسر ہوں گی۔