ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

3 ماہ کیلئے بجلی ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

3 ماہ کیلئے بجلی ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئندہ 3 ماہ کیلئے بجلی ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے،وفاقی حکومت نے نرخوں میں کمی کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی۔

درخواست مالی سال 25-2024 کی چوتھی سہ ماہی کی مد میں دائر کی گئی، منظوری کی صورت میں صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ریلیف کا ملے گا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا۔

نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 4 اگست کو سماعت کرے گا، ایڈجسٹمنٹ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کیلئے منظور ہوئیں تو ریلیف مزید بڑھ سکتا ہے، ستمبر، اکتوبر اور نومبر کیلئے 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ تک کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا درخواست پر سماعت کے بعد قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔