فاران یامین:رشتہ سے انکار، اسلام پورہ میں جھگڑے کے دوران بزرگ خاتون سمیت تین افراد زخمی، زخمیوں میں 60 سالہ بلو بی بی، توقیر اور حسین شامل ہیں۔
متاثرہ فیملی نے تھانہ اسلام پورہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی۔درخواست سبیل عباس نامی شہری کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ رات گئے 10 سے 15 افراد گھر میں داخل ہوئے، ملزمان نے گھر میں گھس کر میری بیوی، نانی سمیت دیگر افراد پر حملہ کر دیا۔
ملزمان ڈنڈوں، لوہے کے راڈ اور اسلحہ سے مسلحہ تھے، ملزمان نے میری بیوی کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے،ملزمان نے گھر سے نقدی اور سونا لوٹ لیا، ملزمان نے گھر کا سامنا بھی توڑ دیا۔