ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، اپوزیشن رکن رانا شہباز نے بڑا قدم اٹھا لیا

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، اپوزیشن رکن رانا شہباز نے بڑا قدم اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد : پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کا احتجاج, اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پر ارکان بھڑک اٹھے,مجھ پر قائم مقدمات جعلی ہیں,رانا شہباز نے ایوان میں قرآن پاک اٹھا لیا, قائم مقام سپیکر نے کس بات پر’’کلاس‘‘ لی، اپوزیشن نے جواباً کیا ا۱قدام اٹھایا?

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان پر مقدمات زیر بحث رہے,اپوزیشن رکن رانا شہباز اپنے خلاف مقدمات پر سراپا احتجاج دکھائی دیئے، ایوان میں قرآن پاک اٹھا لائے، کہا ان کے اوپر5تھانوں میں دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات بنائےگئے۔

قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو قرآن پاک کے تقدس کا خیال کرنا چاہیے، جو سپارہ آپ نے ہاتھ میں اٹھا رکھا ہے کیا اسے پڑھنا بھی جانتے ہیں۔
اپوزیشن رکن معین قریشی نے کہاکہ کوئی نہیں بتا سکتا کہ اس کا وضو ہے یا نہیں، یا قرآن آتا ہے یا نہیں، ہمارا استحقاق مجروح ہوا، اپوزیشن نے احتجاج کے ساتھ ٹوکن بائیکاٹ کیا۔
وزیر قانون صہیب بھرتھ نے کہا جن ممبران پر غلط پرچے ہوئے، ان کا ریکارڈ دیکھا جائے گا اور بیٹھ کر حل نکالا جائے گا۔آٹھ ماہ سے اپوزیشن کے کسی رکن نے رابطہ نہیں کیا۔
وزیر قانون نے کہا کہ اگر مقدمات واقعی جھوٹے ہیں تو بیٹھ کر میکانزم بنائیں گے، ایوان کو جذباتی رنگ دینے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔