ڈولفن سکواڈ کی بڑی کارروائی، سنیپ چیکنگ کے دوران جعلی ایس ایس پی پکڑ لیا

ڈولفن سکواڈ کی بڑی کارروائی، سنیپ چیکنگ کے دوران جعلی ایس ایس پی پکڑ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈولفن سکواڈ نے ہیئر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے سنیپ چیکنگ کے دوران جعلی ایس ایس پی پکڑ لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم مومن شیخ نے اپنا تعارف بطور ایس ایس پی سندھ پولیس کرایا، ملزم نے گاڑی پر نیلی بتی بھی لگا رکھی تھی، ملزم نے اپنا نام جاوید اقبال بھٹی بتایا۔ تصدیق کرنے پر ملزم کا سندھ پولیس کا محکمانہ کارڈ جعلی نکلا، گرفتار ملزم سے پستول، سندھ پولیس کا جعلی کارڈ اور 3چاقو برآمد ہوئے، اس کے علاوہ ملزم سے ہتھوڑی، کلہاڑا، دوربین، طلائی زیورات اور آئس بھی برآمد ہوئی۔ 

ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ملزم 5 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا، ڈیفنس فیز ون کا رہائشی ہے، گرفتار ملزم قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ہیئر کے حوالے کر دیا گیا۔