تحریک انصاف نے8 ارکان سندھ اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر کو ووٹ دینے پر شو کاز نوٹس بھیج دیئے

PTI sends show cause notices to eight members of Sindh assembly, city42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف نے  ارکان سندھ اسمبلی سید عمران علی شاہ، سنجے گنگوانی، سچنند لکھوانی سچل، رابعہ اظفر نظامی کو تحریک انصاف کی پالیسی کے خلاف سندھ  اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو ووٹ دینے کے الزام میں شوز کاز نوٹس جاری کردیئے۔

جبکہ ارکان صوبائی اسمبلی عمر عمیری، محمد علی عزیز، کریم بکس گبول، بلال احمد کو بھی پارٹی پالیسی کے خلاف جاکر اپوزیشن لیڈر کو ووٹ دینے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا

تحریک انصاف کی جانب سے تمام ممبران کو نوٹس جاری ہونے کے تین دن کے اندر وضاحت پیش کرنے کی تلقین کی گئی ہے اور جواب موصول نہ ہونے یا غیر تسلی بخش ہونے کی صورت میں تمام ممبران کے خلاف پارٹی پالیسی کے تحت مزید کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے۔